وینزویلا،28جون(ایجنسی) وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر نے ملک میں سپریم کورٹ کے صدر دفتر کی عمارت پر بم گرایا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرکاری ٹی وی پر صدر میڈورو کا براہ راست خطاب نشر کیا جا رہا تھا۔ اس دوران وہ صدارتی محل میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ میڈورو نے بتایا کہ اس "دہشت گرد حملے" اور "حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش" کو ناکام بنا دیا گیا۔ میڈورو کے مطابق گرایا جانے والا بم پھٹ نہیں سکا
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اس کے نمائندے نے شہر کے وسطی علاقے میں فضا میں ہیلی کاپٹر کی پرواز کے دوران فائرنگ کی آواز سُنی تاہم وہ اس بات کا تعین نہیں کر سکا کہ فائرنگ کس طرف سے کی جا رہی ہے۔
مذکورہ ایجنسی نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر حکومت مخالف بینر لگا ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر کو ایک پولیس اہل کار اڑا رہا تھا اور اس نے اعلان کیا کہ وہ باغی ہے۔